پونے ۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )آئی پی ایل سیزن گیارہ کے 17 ویں میچ میں چینائی سوپر کنگز نے شین واٹسن کی شاندار سنچری کی بدولت راجستھان رائلز کو 64 رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 204 رنز بنا ئے ،جس میں پلیئر آف دی میچ شین واٹسن کے 9چوکوں اور6 چھکوںپر مشتمل 106رنز بھی شامل ہیں۔ راجستھان رائلزکی ٹیم بین اسٹوکس کے 45 اور جوز بٹلر کے 22 رنز کے سہارے 19ویں اوورکی تیسری گیندپر140 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دیپک چاہر،شردل ٹھاکر، براوو اور کرن شرما نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ چینائی سوپر کنگس نے اپنا گھریلو مقابلے پونے میں کھیلا ہے۔