لوزان۔ 24؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مشرقی افغانستان میں والی بال ٹورنمنٹ میں ہوئے خودکش بم حملہ جس میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اس پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ گزشتہ روز انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنمنٹ جس میں شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی، یہاں خودکش حملہ ہوا۔ اس ضمن میں آئی او سی کے صدر تھامس باب نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے اور میں اولمپک کی تمام مہمات کی جانب سے اس کی شدید مذمت کرتا ہوں، کیونکہ یہ حملہ کھیل پر کیا جانے والا ہے۔ اس حملہ سے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ امن اور اسپورٹس کے لئے ہم طاقتور سماج کو تیار کریں گے۔ اپنے بیان میں انھوں نے ہلاک ہونے والے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔