نئی دہلی ۔ 8 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر قائدین نے آج مہا رشی والمیکی جینتی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ رامائن اور سنسکرت ادب کے اولین شاعر کو ان کے یوم پیدائش پر نریندر مودی نے خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ہندوستانی فضائیہ کے ارکان عملہ کو بھی یوم فضائیہ کے موقع پر سلام کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری اور ملک سے محبت ہمارے لئے قابل فخر اور وجہ تحریک ہے۔