حیدرآباد /24 جنوری ( سیاست نیوز ) دنڈیگل کے علاقہ میں والد کے ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ محمد کریم جو باڈام پیٹ علاقہ کے ساکن امام الدین کا بیٹا تھا ۔ اس نے کل اپنے مکان کے قریب ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ گذشتہ روز یہ نوجوان نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہونچا تھا اور اس کی حالت کو دیکھ کر اس کے والد نے کافی ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے یہ نوجوان دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔