حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) بہن سے مذاق پر والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ سری رام گوپال ورا پرساد نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ورا پرساد قطب اللہ پور علاقہ کے ساکن درگا پرساد کا بیٹا تھا ۔ کل دوپہر میں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ کھانا کھارہا تھا اور اس دوران اس نے اپنی چھوٹی بہن سے مذاق کیا جس پر اس کے والد نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
مقروض خاتون کی خودسوزی
حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) قرض کے بوجھ سے پریشان ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ ضیاء گوڑہ منڈی میں پیش آیا جہاں 40 سالہ سونابائی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 4 جنوری kv اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر خود کو آگ لگالی اور علاج کے دوران آج وہ فوت ہوگئی ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق سونا بائی قرض کی عدم ادائیگی سے پریشان تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔