حیدرآباد/9جون، ( سیاست نیوز) والد کو مار پیٹ اور رسوائی سے دلبرداشتہ ایک بیٹے نے خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 13 سالہ سائی کرن نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ لڑکا اس کے والد کی رسوائی سے دلبرداشتہ تھا جائیداد کی تقسیم کے مسئلہ پر اس کے والد سرینواس راؤ کو اس کے حقیقی بھائیوں نے مار پیٹ کرتے ہوئے رسوائی کا شکار بنایا تھا۔ اس بات سے کرن شدید پریشان تھا اور شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوگیا تھا۔ ایل بی نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔