حیدرآباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک نوجوان نے 500 روپئے کی خhطر ا پنی جان گنوادی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ شیوا شنکر نے اس کے والد ناگا بھوشنم سے 500 روپئے مانگے تھے لیکن اس کے والد نے 500 روپئے دینے سے انکار کردیا ۔ اس بات پر شدید ناراض شیوا نے اس کے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ الوال پولیس کے مطابق بالارم علاقہ کا ساکن ناگابھوشنم پیشہ سے کیٹرنگ کا ورکر تھا ۔ اس کے بیٹے نے 16 مئی کے دن اس سے رقم مانگی اور اس نے انکار کردیا وہ اپنے بیٹے کو رقم دینا نہیں چاہتا تھا ۔ پولیس الوال نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔