والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /18 جون ( سیاست نیوز ) بالانگر اور بلارم پولیس حدود میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ بے روزگاری اور آوارہ گردی کرنے پر ان کے سرپرستوں نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 21 سالہ مہیش جو پیشہ سے خانگی ملازم گیری نگر بالانگر میں رہتا تھا ۔ مہیش گذشتہ چند روز سے کام پر نہیں جارہا تھا اور آوارہ گردی کر رہا تھا ۔ اس کی ان حرکتوں کو لیکر والدین نے ڈانٹ ڈپٹ کی تو ساتھیوں میں بے عزتی محسوس کرتے ہوئے اس نے اپنے گھر پہونچکر پھانسی لے لیا ۔ بالارم پولیس کے مطابق 27 سالہ پردیپ کمار جو ڈیکوریشن کا کام کرتا تھا ۔ آدرش نگر میں رہتا تھا ۔ کام چھوڑ کر اس نے شراب نوشی شروع کردی تھی اور ہر روز کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا ۔ اس کی حرکتوں سے تنگ آکر والدہ اور بڑے بھائی نے ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

بیوی سے پریشان حال
شوہر کی خودکشی
حیدرآباد /18 جون ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں بیوی سے پریشان ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ راجو جو کومپلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے آج صبح اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ وہ کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ راجو کی بیوی کی اپنے شوہر کی حرکتوں سے پریشان تھی ۔ اس کی بیوی مونیکا نے اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر راجو نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔