حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکے نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ الوال پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 20 سالہ دنیش نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ دنیش جو بلارم علاقہ کے ساکن جے رام کا بیٹا تھا ۔ دنیش 7 فروری کو کام پر نہیں گیاتھا اس بات پر اس کے والدین نے ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ کل رات دنیش نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔