حیدرآباد ۔ /18 نومبر (سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے دو مختلف واقعات میں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کے نتیجہ میں دو طلباء نے خودکشی کرلی ۔ پہلا واقعہ رائے درگم علاقے میں پیش آیا جب 15 سالہ جی امولیا ساکن خواجہ گوڑہ والدین کی جانب سے اسکول کی پکنک کو بھیجنے سے انکار کردیا تھا اور اسے ڈانٹ ڈپٹ کی ۔ والدین کی اس رویہ کے خلاف امولیا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس رائے درگم نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ایک واقعہ میں علاقہ عابڈس میں 13 سالہ کے دیونا جو آٹھویں جماعت کی طالبہ ساکن بوگل کنٹہ نے والدین کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ کے نتیجہ میں کل اقدام خودکشی کی تھی اور دوران علاج دواخانہ عثمانیہ میں فوت ہوگئی ۔ پولیس عابڈس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔