والدین کی ڈانٹ پر دو طلبہ کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /18 نومبر (سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے دو مختلف واقعات میں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کے نتیجہ میں دو طلباء نے خودکشی کرلی ۔ پہلا واقعہ رائے درگم علاقے میں پیش آیا جب 15 سالہ جی امولیا ساکن خواجہ گوڑہ والدین کی جانب سے اسکول کی پکنک کو بھیجنے سے انکار کردیا تھا اور اسے ڈانٹ ڈپٹ کی ۔ والدین کی اس رویہ کے خلاف امولیا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔دوسرے واقعہ میں عابڈس میں 13 سالہ کے دیونا جو آٹھویں جماعت کی طالبہ ساکن بوگل کنٹہ نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر کل اقدام خودکشی کی تھی اور دوران علاج دواخانہ عثمانیہ میں فوت ہوگئی ۔ پولیس عابڈس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔