والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ پر بیٹے کی خودکشی

حیدرآباد 9مئی (سیاست نیوز)والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودسوزی کرلی ۔ میڑ پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ شیخ سبحان جو پیرزادی گوڑہ علاقہ کے ساکن شیخ حسین کا بیٹا تھا پیشہ سے ویلڈر بتایا گیاہے ۔ اس نوجوان کو اس کی والدہ نے 4 مئی کے دن ڈانٹ ڈپٹ کی تھی اور اس نے اپنی والدہ سے بحث و تکرار کی تھی جس کے بعد دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کیا اور اپنے جسم کو آگ لگالی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔