حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) بوئن پلی کے علاقہ میں معمولی بات پر والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ ظہیر جو پنشن لائین علاقہ کا ساکن تھا ۔ وہ اکثر جھگڑا کرتا تھا ۔ اس دوران ظہیر کی والدہ نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کی جس کے بعد دلبرداشتہ ہوکر کل رات پھانسی لے لی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔