حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیوز ) والدہ کی مبینہ لاپرواہی سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 17 سالہ بھاگیہ لکشمی نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھاگیہ سرور نگر ، کرانتی نگر علاقہ کے ساکن راملو کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے اپنی والدہ سے خواہش کی تھی کہ وہ اسے تیار کرے اور اس کے بال سنوارے لیکن اس کی والدہ نے انکار کردیا ۔ جس کے سبب لڑکی کالج نہیں گئی تھی ۔ جس سے لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ لڑکی کی والدہ لڑکی کو مکان میں چھوڑ کر اپنے رشتہ داروں کے یہاں گئی تھی اور جب واپس ہوئی تو دیکھا کہ اس کی لڑکی مکان میں پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
دل برداشتہ شخص کی خودکشی
حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیوی کی شوہر سے انتقامی کارروائی شوہر کی موت کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 27 سالہ راجو نے رسوائی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ عبداللہ پور میٹ علاقہ کا ساکن راجو گذشتہ روز پولیس کی جانب سے منعقدہ کونسلنگ کیلئے گیا تھا ۔ راجو کی بیوی کی شکایت پر پولیس نے اسے کونسلنگ کیلئے طلب کیا تھا ۔ جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق راجو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ایک سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی اور شادی کے ایک سال بعد سے میاں بیوی میں جھگڑے شروع ہوگئے تھے اور راجو کی بیوی اس کے مائیکے چلی گئی تھی اور اس نے پولیس میں شکایت کردہ تھی ۔ پولیس حیات نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔