سڈنی۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی سابق اسپنر شین وارن کی زندگی کا سب سے بڑا اسکینڈل منظر عام پر آ گیا۔ انہوں نے اپنے نام سے ایک فاؤنڈیشن بنا رکھی ہے جو لوگوں سے چندہ لے کر بیمار بچوں کا علاج کرواتی ہے۔انکشاف ہوا ہے کہ فاؤنڈیشن لوگوں سے چندہ تو لیتی تھی لیکن چندے میں حاصل کئے گئے ہر ڈالر سے صرف16فیصد رقم بیمار بچوں پر خرچ کی جاتی ہے جبکہ باقی تمام رقم شین وارن اور ان کے اہلخانہ پر صرف کی جاتی ہے۔ آسٹریلیائی تحقیقاتی ادارہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے جبکہ اس قدر بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں کے انکشاف سے آسٹریلیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔واضح رہے کرکٹ میدانوں پر اپنی اسپن بولنگ سے شہرت حاصل کرنے والے وارن میدانوں کے باہر کئی تنازعات میں ملوث رہے اور انھیں کرکٹ کا بیاڈبوائے بھی کہا جاتا ہے ۔