ایڈیلیڈ ۔ 9 ڈسمبر (پی ٹی آئی) آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 145 رن بناتے ہوئے اپنی ٹیم کے ایک مہلوک ساتھی فلپ ہیوز کو زبردست خراج عقیدت اد کیا لیکن پہلے ٹسٹ کرکٹ میچ کے جذبات سے مغلوب افتتاحی دن کے کھیل کے اختتام سے قبل حریف ہندوستانی ٹیم تین قیمتی وکٹ حاصل کرلیا۔ ہندوستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں پہلے ٹسٹ میچ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم وارنر کی سنچری کے ساتھ اطمینان بخش انداز میں پیشرفت کررہی تھی کہ دن کے آخری مرحلہ میں حریف ہندوستانی ٹیم نے میزبانوں کو زبردست دھکہ پہنچاتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔ اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 354 رن تھا۔ میزبان ٹیم دو وکٹ کے نقصان سے 258 رن پر پورے اطمینان کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ وارنر، پہلی مرتبہ ٹسٹ کرکٹ کیریئر شروع کرنے والے اسپنر کرن شرما کا پہلا نشانہ بن گئے جس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کا موقف کمزور ہوتا گیا اور اسکے تین کھلاڑی مچل مارش (41)، نائٹ واچ مین ناتھن لیون (3) اور براڈ ہیڈن (صفر) پر آوٹ ہوگئے۔ کم وقت میں تین قیمتی وکٹس لینے میں کامیابی نے ہندوستان کو کھیل میں اپنا موقف مستحکم بناتے ہوئے دوبارہ واپسی کا موقع فراہم کردیا۔ اسٹیون اسمتھ آج کا کھیل ختم ہونے سے قبل 72 پر کھیل رہے تھے۔ میچ کے آغاز سے قبل اسٹیڈیم میں آج کئی جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ کرکٹ شائقین نے ٹھیک 63 سکنڈ تک تالیاں بجاتے ہوئے آنجہانی کرکٹر فلپ ہیوز کو خراج عقیدت ادا کیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے تھے۔
آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی جرسیز پر ہیوز کی ٹسٹ کیپ نمبر 408 کی تصویر تھی لیکن وانر نے سب سے بہتر انداز میں اپنے متوفی ساتھی کو خراج عقیدت ادا کیا۔ وہ جارحانہ انداز میں بیٹنگ تو کررہے تھے لیکن اس کے ساتھ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھنے میں دشواری محسوس کررہے تھے۔ ڈیوڈ وارنر جیسے ہی 63 رن کے انفرادی اسکور پر پہنچی اپنی بیاٹ لہراتے ہوئے آسمان کو دیکھا۔ اس انداز میں وہ اپنے آنجہانی ساتھی کو خراج عقیدت ادا کرنا چاہتے تھے۔ ڈیوڈ وارنر سنچری بنانے کے بعد بھی شدید جذبات سے مغلوب ہوکر رونے لگے۔ تاہم بیٹنگ کی دوسری جانب موجود کپتان مائیکل کلارک نے ان کے قریب پہنچ کر گلے لگاتے ہوئے دلاسہ دیا۔ یہ بات آسٹریلیا کی ٹیم کیلئے باعث تشویش بن گئی ہے کہ کلارک بھی 60 رن کے اسکور پر آوٹ ہوگئے
جنہوں نے وارنر کے ساتھ تیسرے وکٹ کے ساجھیداری میں اپنی ٹیم کیلئے مشترکہ طور پر 118 رن بنانے میں مدد کی تھی۔ وارنر بھی 19 چوکوں کی مدد سے سنچری بنانے کے بعد 163 ویں گیند پر آوٹ ہوئے۔ کرن کی گیند پر ان کا شاٹ مڈوکٹ کے اندرونی علاقہ میں پہنچ گیا تھا جہاں ایشانت نے کیچ آوٹ کردیا۔ وارنر، ہندوستان پیرس کیلئے مہنگے ثابت ہوئے بالخصوص ورون آرون (2/95) کو انوہں نے خوب سزاء دی۔ حتیٰ کہ محمد سمیع (2/83) کو بھی وارنر نے نہیں بخشا۔ نئے کھلاڑی کرن نے اپنی ناتجربہ کی بھاری قیمت ادا کی جب انہوں نے صرف 23 اوورس میں ایک وکٹ کے عوض 89 رن دیا۔ کرن کے خلاف وارنر نے ہر گیند پر شاندار مظاہرہ کیا اور چند یادگار شاٹس لگایا۔ سینئر ترین بولر ایشانت ہی ہندوستان کے واحد گیند باز رہے جنہوں نے رن دینے میں کافی کفایت شعاری کی۔ ایشانت نے 20 اوورس میں ایک وکٹ کے عوض 56 رن دیا۔ ہندوستانی ٹیم ابتدائی دو وقفوں تک بہت رن دیتی رہی لیکن چائے کے وقفہ کے بعد وارنر کا قیمتی وکٹ حاصل کرتے ہوئے کھیل میں اپنا موقف مستحکم بنا لیا۔ اس ٹیم کو قدیم گیند سے بھی کوئی مدد نہیں مل سکی اور رن دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 56 ویں اوور میں 250 رن کا مجموعی اسکور بنا چکی تھی۔ اوپننگ بیٹسمین نے 76 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔