نئی دہلی۔31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے جارحانہ اوپنر ایلیکس ہیلز کو آئی پی ایل2018 میں سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر کی جگہ بطور متبادل کھلاڑی شامل کیا گیا ہے ۔وارنر ٹیم کے کپتان بھی تھے جن کے باہر ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کو ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا ہے ۔اوپنرہیلز کو ان کی بنیاد ی قیمت ایک کروڑ روپے میں خریدا گیا ہے ۔وہ رجسٹرڈ دستیاب کھلاڑی پول (آراے پي پی) کی فہرست کا حصہ تھے ۔