سڈنی۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ کے کامیاب ترین بیٹسمین ڈیویڈ وارنر نے مسلسل کرکٹ کھیلنے سے تھکان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹسٹ کرکٹ پر توجہ مبذول کرنے کی غرص سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے کنارہ کشی اختیار کرسکتے ہیں۔ وارنر نے کہا کہ وہ آسٹریلیائی ٹیم کیلئے اننگز کا آغاز کرتے ہیں اور سڈنی ٹسٹ کی طرح ان پر ٹیم کی ایک اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے جبکہ وہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں لیکن مسلسل کرکٹ کھیلنے سے تھکان کا شکار ہورہے ہیں لہٰذا وہ آئی پی ایل کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں۔