وارنر نے جانبداری کو مسترد کردیا

بنگلورو ۔ 27 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے آج سابق فاسٹ بولر روڈنی ہاگ کے ان الزامات کی تردید کردی جس میں انھوں نے آسٹریلیائی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ پر الزام لگایا ہے کہ کپتان نے اپنے من پسند کھلاڑیوں کے انتخاب میں جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے ۔ یاد رہے ہندوستان کے خلاف رواں سیریز میں ناقص مظاہرے پر مایوس ہاگ نے کپتان اسمتھ، سلکشن کمیٹی اور کرکٹ آسٹریلیا کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ان پر جانبداری کا الزام لگایا ۔ وارنر نے اس ضمن میں کہاکہ ہر ایک کا اپنا ایک خیال ہے اور انھیں اپنے خیال کو ظاہر کرنے کا حق بھی ہے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ ٹیم کے انتخاب میں ایسا کچھ معاملہ ہوا ہے ۔ ہاگ نے اسمتھ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آسٹن اگر اور ہیلٹن کارٹ رائیٹ کو ٹیم میں جانبداری کی وجہ سے شامل کیا ۔