وارناسی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے اس مقدس شہر میں انتخابی جنگ کے شدت اختیار کرلئے جانے کے پیچھے وجوہات کا نوٹ لیتے ہوئے قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز کی جانب سے ایک فلم کی تیاری کی جارہی ہے۔ فلم ساز کمال سروپ ان دنوں ایک ڈاکومنٹری فلم کے لئے شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ان کا مقصد انتخابات میں ’’پاگل پن اور شوروغل کو ریکارڈ کرنا ہے۔ عوام کی آنکھوں کے سامنے ہونے والی سیاسی دھینگا مشتی کو وہ فلمانا چاہتے ہیں۔ کمال سروپ نے بتایا کہ 90 منٹ کی اس فلم کا نام بیاٹل آف بیانرس رکھا جائے گا۔ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی، عام آدمی پارٹی امیدوار اروند کجریوال اور کانگریس امیدوار اجئے رائے کے درمیان راست مقابلہ ہے۔ وارناسی میں 12 مئی کو رائے دہی ہورہی ہے۔ اس کے لئے تمام تیاریاں ہورہی ہیں۔