وارانسی 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام )کانگریس پارٹی کے وارانسی کے لئے لوک سبھا امیدوار اجئے رائے نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ اس اہم نشست سے مقامی افراد کی زبردست تائید کے ذریعہ کامیاب رہیں گے ۔ اجئے رائے نے کہا کہ وارانسی کے عوام کو ان کی نمائندگی کیلئے کسی بیرونی شخص کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب ان کیلئے ووٹ دیں گے کیونکہ وہ ان کے اپنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی کے عوام کسی ایسے امیدوار کو منتخب نہیں کریں گے جو وارانسی میں ووٹ تک نہیں دے سکتا ،وہ کرایہ دار کی طرح ہیں ۔ وارانسی کے عوام اپنے بھائی کیلئے ووٹ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی میں کوئی مودی لہر نہیں ہے یہاں صرف گنگا کی لہر ہے ۔ دریں اثناء وارانسی میں پہلے چار گھنٹے کی رائے دہی کے دوران 20 فیصد رائے دہی ہوئی ۔وارانسی جاریہ انتخابات کی سب سے زیادہ بات چیت کا موضوع نشت ہیں کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کا مقابلہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی ) کے سربراہ اروند کجریوال سے ہے ۔ علاوہ ازیں کانگریس کے امیدوار اجئے رائے ہے جو وارانسی کے مقامی شخص ہیں۔ جلسہ عام سے خطاب کرنے کی مودی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے اجازت نہ دینے پر بی جے پی نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا ہے ۔