وارانسی انتخابات کا دلچسپ موڑ

وارانسی ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مافیا ڈاؤن سے سیاست داں بننے والے مختار انصاری نے وارانسی لوک سبھا حلقہ سے مودی کے خلاف مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وارانسی انتخابات میں دلچسپ موڑ پیدا ہورہا ہے۔ اروند کجریوال کی امیدواری کے اعلان کے بعد کانگریس نے بھی مودی کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وارانسی یا کاشی دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ یہاں پر 3 لاکھ مسلم رائے دہندے ہیں۔ مختار انصاری اپنی قسمت آزمائیں گے۔

ہرین پانڈیا کی اہلیہ
سیاست سے سبکدوش
احمدآباد۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت کے سابق وزیر ہرین پانڈیا کی اہلیہ جاگرتی پانڈیا نے سرگرم سیاست سے سبکدوشی اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے 2012ء میں گجرات پریورتن پارٹی ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات کا مقابلہ کیا تھا۔ اب انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کو یہیں پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہرین پانڈیا کو 26 مارچ 2003ء میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ ان کے قتل کا الزام مودی حکومت پر عائد کیا گیا ہے۔