واجپائی کی دوستی کیلئے کوششوں کو پاکستان نے ناکام کیا : وینکیا نائیڈو

نئی دہلی ، 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ اگرچہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے پاکستان کے ساتھ ’’حقیقی دوستی‘‘ کیلئے کافی پہل کی لیکن آخرالذکر نے دہشت گردی کی سرپرستی کی لعنت جاری رکھی اور اس طرح واجپائی کی کوشش ناکام کردی گئی۔ واجپائی کے 94 ویں یوم پیدائش کی یادگاری تقریب سے خطاب میں نائب صدر نے کہا کہ حتی کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی حلف برداری تقریب میں سارک ممالک کے قائدین کو مدعو کیا۔ انھوں نے واجپائی کا بیان یاد کیا: ’’آپ دوست بدل سکتے ہیں لیکن اپنے پڑوسی نہیں بدل سکتے۔‘‘