واجپائی کو کل بھارت رتن کی پیشکشی

نئی دہلی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی جو ایک کہنہ مشق رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کے بانی ارکان میں شامل ہیں اور سیاسی منظر میں اعلیٰ سطحی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، ملک کا اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ بھارت رتن 27 مارچ کو عطا کیا جائے گا۔ صدر پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی ان انتہائی اہم شخصیات میں شامل ہوں گے جو کرشنا مینن مارگ پر واجپائی کی قیامگاہ پر اعزاز عطا کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔