کلواکرتی۔/19اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کلواکرتی کانگریس امیدوار ایڈما کشٹا ریڈی گاؤں گاؤں پہنچ کر عوام سے انہیں کامیاب کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔ الیکل، کرنیکل، کرملا پہنچ کر عوام سے اپیل کی کہ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے سنہری دور کو واپس لانے کیلئے انہیں ایک موقع دیں اور بھاری اکثریت سے ان کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔