نیپال کے جی ایم آر پراجکٹ سے بنگلہ دیش کو برقی کی سربراہی کیلئے بات چیت

حیدرآباد 30 اگست ( پی ٹی آئی ) انفراسٹرکچر کے سرکردہ ادارہ جی ایم آر گروپ نے جو نیپال میں دو پن بجلی گھر تعمیر کرچکا ہے ان دنوں حکومت بنگلہ دیش کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے تا کہ اس ہمالیائی مملکت سے برقی سربراہ کی جاسکے ۔ جی ایم آر نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ برقی کی فروخت کے مسئلہ پر حکومت بنگلہ دیش ‘ پاور ٹریڈنگ کمپنی ( پی ٹی سی )‘ این پی ٹی سی ‘ ودیوتھ ویاپار نگم (این وی وی این) سے  ابتدائی بات چیت شروع ہوچکی ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ورلڈ بینک کے ایک ذیلی ادارہ انٹر نیشنل فینانس کارپوریشن توقع ہے کہ ان دونوں پراجکٹوں میں 10 فیصد حصص حاصل کرے گا اور رقم فراہم کرنے والے کلیدی ادارہ کا رول ادا کرے گا ۔