قاہرہ، 3نومبر (سیاست ڈاٹ کام) خونخوار دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے نیویارک میں گزشتہ منگل کو ہوئے ٹرک حملے کی ذمہ داری لے لی ہے ۔ اس حملے میں، 8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے تھے ۔ آئی ایس نے اپنے نیوز پورٹل ‘النابہ ‘ پر اس حملے کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ خلافت کے ایک سپاہی نے کیاتھا۔تاہم، اس تنظیم نے اس حملے کی تصدیق سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ لوور مین ہٹن میں ایک ٹرک ڈرائیور (سیپولوسائیپوف ) دریائے ہڈسن کے قریب فٹ پاتھ پر ٹرک چڑھادی تھی۔