نیویارک ۔3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے شہر بفیلو میں شدید برف باری بھی کھیل میں رکاوٹ نہ بن سکی،شائقین اسٹیڈیم سے برف صاف کرنے خود میدان میں آ گئے۔نیویارک کے شہر بفیلو میں گزشتہ روز شدید برف باری ہونے سے فٹبال اسٹیڈیم میں برف جمع ہوگئی ، کھیل میں رکاوٹ ڈالنے والی برف کو ہٹانے کیلئے فٹبال کی ٹیم نے اپنے مداحوں کو ایک آن لائن آفر کی کہ جو کوئی اسٹیڈیم سے برف صاف کرے گا اسے فی گھنٹہ 10 ڈالر اور فری لنچ دیا جائے گا۔آفر کے اعلان کے بعد مداح سیکڑوں کی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچے اور برف ہٹادی جس کے بعد یہ اسٹیڈیم مکمل طور پر کھیلنے کے قابل ہوگیا۔