لیڈس۔30 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے خلاف یہاں کھیلے جارہے ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 350رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ مہمان ٹیم کیلئے اوپنر ٹام لیتھم (84) اور لیوک رونچی (88) نے نصف سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ کل کے اسکور 297/8 سے آج کھیل کا آغاز کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آخری 2وکٹوں کیلئے 53 رنز اسکور کئے ۔ انگلش ٹیم کیلئے جہاں جیمس اینڈرسن 400وکٹیں لینے والے پہلے بولر بنے ‘ وہیں انہوں نے 43 رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اسٹیورٹ براڈ نے 109رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا ٹھوس آغاز کیا تادم تحریر 104/0رنز اسکور کئے ۔اوپنر ایڈم لیتھ نے 7چوکوں کی مدد سے 53 رنز اسکور کرلئے۔