کرائسٹ چرچ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں بہتر بیٹنگ کے باوجود رواں دوسرے ٹسٹ میں شکست کے خدشات کو ختم کرنے میں ناکام ہے جیسا کہ چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز اسکور کرلئے ہیں لیکن وہ کامیابی سے ہنوز 429 رنز دور ہے۔ دن کے اختتام پر پریرا 22 اور فاسٹ بولر لکمل 16 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔ دوسری اننگز میں نیل ویگنر نے 28 اوورس میں 47 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔