راج کوٹ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ کی سہ رکنی ٹیم نے حال ہی میں یہاں کھندھیری میں واقع اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے گراؤنڈ اور دیگر سہولتوں کا معائنہ کیا، سوراشٹرا کرکٹ اسوسی ایشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ نیوزی لینڈ 22 اکٹوبر سے ہندوستان کا دورہ کرے گا اور 7 نومبر تک 3 ونڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچس کھیلے گا۔ ایس سی اے میڈیا منیجر ہیمانشو شاہ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ ٹیم منیجر مائیک ساینڈل، ٹیم کے سکیورٹی عہدیدار گیری کوپر اور ہنری مور کے ہمراہ بی سی سی آئی کی طرف سے میانک پاریکھ نے دو روز قبل ایچ سی اے اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔