حیدرآباد۔13مارچ( راست ) حیدرآباد مہیلا منڈل کی جانب سے ویسٹرن انٹرنیشنل اسکول میں تہنیتی تقریب چہارشنبہ صبح 10بجے منعقد کی گئی جس میں نینا جیسوال اپنے تقریر میں کہاکہ تعلیم ہر انسان کیلئے ضروری ہے ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں حصہ لیتے رہے کیونکہ ہر بچہ یہ کرسکتا ہے ‘ لیکن اُس کے پاس شوق ‘ محنت ‘ جستجو ہونا چاہیئے ۔ کب اٹھنا ‘ کب سونا ‘ کب پڑھائی کرنا ‘ کب کھیلنا ہر ایک کاشیڈول بنانا چاہیئے ۔
ہر ایک کام اپنے ٹائم ٹیبل سے کرنا چاہیئے اور ماں باپ بھی اپنے بچے کو آگے رکھنا چاہیئے ۔ بچوں کیلئے ماں باپ کا تعاون زیادہ ضروری ہے ۔ ایسا کرنے سے ہر سال ایک نینا جیسوال بن سکتی ہے ۔ اس سبق آموز تقریر سے سامعین میں بیحد خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کئی طالب علموں کی حوصلہ افزائی ہوئی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے معروف ہائی کورٹ ایڈوکیٹ پوشیندر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اصغری میڈیم ‘ پروین ‘ عشرت ‘ ریحانہ‘عطیہ ‘ ریحانہ ‘ نیہا ‘ سمیرا ‘ لائقہ بھی موجود تھے ۔