نیمر کا زخمی ہونا برازیل کیلئے بہتر : قدیرا

سینٹو اینڈری (برازیل) ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمر ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں اور کل میزبان ٹیم کا مقابلہ سیمی فائنل میں جرمنی سے ہوگا اور حریف ٹیم بھی نیمر کی عدم موجودگی سے مایوس ہیں لیکن اس سے میڈ فیلڈر بسٹیان اسکیونس ٹیگر نے کہا ہیکہ نیمر کا باہر ہونا برازیل کیلئے بہتر ہی ہوسکتا ہے۔ بسٹیان جوکہ فلپ لحم کے کپتان بھی ہیں، انہوں نے اپنے میڈفیلڈر سمیع قدیرا کے ساتھ یکساں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف نیمر کے ساتھ اپنی ہمدردی ظاہر کی بلکہ کہا کہ کل بیلوہاری زونٹے کے مینی ریو اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے مقابلہ میں برازیل کو نیمر کی خدمات دستیاب نہیں رہیں گی۔ حریف ٹیم کا جب بہترین کھلاڑی مقابلہ میں موجود نہیں رہتا ہے تو اس کا دوسری ٹیم کو فائدہ ضرور ہوتا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں نیمر کی عدم موجودگی کا برازیل کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ ٹیم کی دیگر کھلاڑی شدت کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے خطاب اپنے زخمی کھلاڑی کیلئے کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں ایک روزنامہ سے اظہارخیال کرتے ہوئے بسٹیان نے کہا کہ نیمر ایک غیرمعمولی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا ورلڈ جیسے سب سے بڑے ٹورنمنٹ میں مظاہرہ کیا ہے۔ نیمر کا زخمی ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوجانا ہمارے علاوہ کروڑہا فٹبال شائقین کیلئے مایوس کن خبر ہے۔ ان خیالات کا اظہار قدیرا نے کیا۔ اہم کھلاڑی کے زخمی ہوکر مقابلہ سے باہر ہوجانے کے باوجود جرمنی کو اندازہ ہیکہ میزبان برازیل ہنوز ایک طاقتورٹیم ہے۔