نیمراور سوریس کی بدولت بارسلونا فائنل میں

میڈریڈ۔5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) بارسلونا گذشتہ پانچ برسوں کے دوران چوتھی مرتبہ کوپا ڈیلرے کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ‘جیسا کہ یہاں کھیلے گئے مقابلہ میں ویلاررئیل کے خلاف اس نے نہ صرف 3-1کی کامیابی حاصل کی بلکہ گولس کے فرق میں 6-2کی سبقت بھی حاصل کرلی ۔ نیمر جنہوں نے تین ہفتے قبل پہلے مرحلے کے مقابلے کے دوران بارسلونا کی 3-1کی کامیابی میں پنالٹی کو گنوایا تھا لیکن آج کھیلے گئے مقابلے میں صرف تین منٹ کے کھیل پر ہی لیونل مسی کی جانب سے ملنے والے پاس کو گول میں تبدیل کیا ۔ میزبان ٹیم کیلئے جوناتھن ڈوس سانتوس نے گول بناتے ہوئے مقابلہ کو مساوی موقف میں پہنچا دیا لیکن لوئس سوریس نے سیزن کا 11واں گول کرتے ہوئے بارسلونا کی سبقت کو 2-1کردیا جس کے بعد نیمر نے ٹیم کیلئے تیسرا اور آخری گول بناتے ہوئے کامیابی کو 3-1 میں تبدیل کردیا ۔