نیمار کیخلاف فراڈ کا مقدمہ ؟

میڈرڈ ۔18 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسپین کی ایک عدالت نے برازیلی فٹبالر اور بارسلونا کلب کے سٹرائیکر نیمار کے خلاف فراڈ کا مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ چند ہفتے قبل ان کے کلب کے خلاف بھی مقدمہ شروع کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق نیمار کو بارسلونا نے 2013 میں پانچ کروڑ 71 لاکھ یورو کے عوض سائن کیا تھا اور نیمار نے اپنے شاندار کھیل سے بارسلونا کو اس سیزن کی چیمپیئن لیگ اور لالیگا میں کامیابی بھی دلائی۔ تاہم اب عدالتوں کا خیال ہے کہ بارسلونا نے نیمار کو سائن کرنے کیلئے پانچ کروڑ 71 لاکھ یورو نہیں بلکہ بہت زیادہ رقم ادا کی تھی۔ گذشتہ ماہ ایک جج نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ کلب نے ٹیکس حکام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔