نیل پالش ناخنوں کو خوبصورت بنائے

کچھ خواتین صرف اور صرف اپنے ناخنوں کو مختلف رنگوں سے آراستہ کرنا ضروری سمجھتی ہیں وہ نہ تو اپنے ہاتھوں کی رنگت کو مدنظر رکھتی ہیں اور نہ ہی ناخنوں کی شیپ کو۔ خاص طور پر لڑکیاں اسکول وکالج یا یونیورسٹی میں کسی دوسری لڑکی کے ناخنوں پر خوبصورت رنگ کی نیل پالش دیکھ کر فوراً اس کا رنگ اور نمبر پوچھنے کی ٹوہ میں لگ جاتی ہیں لیکن ایسا کرنا مناسب نہیں ہوتا کیونکہ ایک رنگ اگر کسی پر اچھا لگ رہا ہے تو ضروری نہیں کہ آپ کے ہاتھوں کی رنگت اور ناخنوں کے لحاظ سے بھی وہ موزوں ہو۔ اگر آپ کے ناخن صحت مند اور لمبے نہیں ہیں تو آپ کو چاہئے کہ اپنے ناخنوں پر ایسے رنگ کی نیل پالش لگائیں جو زیادہ شوخ نہ ہو۔ جن خواتین کے ہاتھوں کا رنگ کالا ہو وہ خواتین سرخ اور گہرے رنگ کی نیل پالش استعمال نہ کریں بلکہ کوئی ہلکا رنگ استعمال کریں۔ جن خواتین کی رنگت زیتونی ہو تو وہ اپنے ناخنوں پر کھلتے ہوئے رنگوں کی نیل پالش لگائیں۔