حیدرآباد ، 3 مارچ (راست) سری چیتنیا اسکول نے INTSO نیشنل لیول کے کامپٹیشن 2016ء میں شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ اس اسکول کے چار اسٹوڈنٹس نے اس مقابلے میں میڈلس اور انعامات جیتے ہیں۔ پرنسپل کی اطلاع کے بموجب سری چیتنیا ٹکنو ہائی اسکول، ٹولی چوکی کے چھٹی جماعت کے محمد ابراہیم نے امیرپیٹ زون سے حصہ لیتے ہوئے GTSO کے تحت گفٹ، گولڈ میڈل اور میرٹ سرٹفکیٹ حاصل کیا۔ اسی زون کے تحت حصہ لیتے ہوئے اسکول کے دیگر کامیاب اسٹوڈنٹس میں ساتویں جماعت کی نشریٰ فاطمہ کو ETSO کے تحت سائنٹفک کیالکولیٹر، برونز میڈل اور میرٹ سرٹفکیٹ حاصل ہوئے۔ اسی سبجکٹ میں فضیلت عبدالرزاق (ساتویں جماعت) کو سلور میڈل اور میرٹ سرٹفکیٹ ملا۔ محمد ابراہیم کے ساتھ اُن کے ہم جماعت میر ریان علی کو گولڈ میڈل اور میرٹ سرٹفکیٹ حاصل ہوا۔ اسکول کے اے جی ایم ویلی کمار نے کامیاب اسٹوڈنٹس کو مبارکباد دی ہے۔