نیشنل سلک ایکسپو 21 اپریل تک ستیاسائی نگماگمم پر جاری

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : کاٹن اینڈ سلک ویورس ویلفیر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ستیا سائی نگماگمم پر 6 یومی نیشنل سلک ایکسپو 2015 پر آغاز کیا گیا ہے جو 21 اپریل تک صبح 11 تا 9 بجے شب رہے گا ۔ ٹالی ووڈ اداکارہ انوکرتی شرما نے اس ایکسپوزیشن کا افتتاح انجام دیا ہے ۔ انوکرتی نے کہا کہ یہ ایکسپوزیشن ایسا ہے جہاں ایک ہی چھت تلے مختلف انداز اور کانسپٹ کے سلک و کاٹن ہینڈ لوم کی تخلیقات دیکھی جاسکتی ہیں ۔ اس کا اصل سماجی مقصد ہینڈ لوم صنعت کی مارکیٹ فراہم کرنا ہے ۔ اس کے ذریعہ ہم نے بافندوں کے لیے اچھی مارکیٹ تخلیق کی ہے اور اس نمائش میں خالص سلک اور کاٹن کی مصنوعات راست بافندوں سے گاہکوں کو بغیر مرچنٹ فروخت کی جاتی ہیں ۔ یہ بات جئیش کمار آرگنائزر نے بتائی ۔ 14 ہینڈلوم کے بنکر ریاستوں سے 70 ڈیزائنرس اور بافندے شرکت کررہے ہیں ۔ اپاڈاس ، بنارس سلک ، گدوال ، دھرماورم ، جامدانی ، جماور اور سامبل پوری ملبوسات ، ڈریس میٹریلس ، کاٹن ساڑیاں اور سوٹس کے علاوہ فیشن جیویلری ، ہوم فرنشنگ ڈیزائنر ملبوسات اس نمائش کی خصوصیات ہیں ۔ ملک کی مختلف بنکر ریاستوں سے مصنوعات ایک ہی چھت تلے جمع کی گئی ہیں ۔۔