نیدرلینڈس کے خلاف نیوزی لینڈ6وکٹوں سے فاتح

چٹگانگ۔ 29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کپتان برینڈن مکالم کی تیز رفتار نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ 19اوورس میں 152/4 رنز اسکور کرتے ہوئے نیدر لینڈ س کے خلاف 6وکٹوں کی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ مکالم نے نمبر تین پر بیٹنگ کرتے ہوئے 45گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 65رنز اسکور کئے ۔

جب کہ اوپنر کین ولیمسن 22گیندوں میں 5چوکوں کی مدد سے 29رنز کے علاوہ جیمس اینڈرسن نے 14گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 20رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اپنا رول ادا کیا ۔ نیدر لینڈس کیلئے ونڈر گگٹن نے 30رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔قبل ازیں بیٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے کے بعد نیدرلینڈس نے چار وکٹوں کے نقصان پر 151رنز اسکور کرتے ہوئے پھر ایک مرتبہ بہتر مظاہرہ کیا ہے ۔ نیدرلینڈرس کیلئے لوور آرڈر میںکپتان بورین نے 35گیندوںمیں 49اور کام کوکر 23گیندوں میں دو چھکوںکے ہمراہ ناقابل تسخیر40رنز اسکور کئے ۔