ٹیلوئی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاکہ کوئی لیڈراپ کے لئے سڑکیں تعمیر کرتا ہے یا پھر آپ کی کوئی بنیادی ضرورت پوری کرتا ہے تو وہ آپ کا کوئی احسان نہیں کرتا بلکہ ایسا کرنا اس کا دھرم ہے۔
مگریہ لیڈر احسان جتانے کاکام کرتے ہیں ۔ ہمارا یہ ملک ایسی سیاست کے لئے نہیں بنا ہے۔ مذہب ‘ ذات پات کے نام پر تقسیم کی سیاست اس ملک کا حصہ نہیں ہے۔ عوام ہی سب سے بڑی طاقت ہے ۔ عوام کے انتخاب سے ہم لیڈر بنے ہیں۔ لیڈروں کے بچے پرسکون زندگی گذار رہے ہیں ۔
ان کے پاس گھر ہے ہر سہولت ہے ۔ عوام کی بدولت لیڈر بنے ہیں اقتدار ملا ہے ‘ عوام لیڈروں کو بناتے ہیں مگر عوام ہی پریشان حال ہے۔ عوام کو اپنی طاقت سمجھنے کی ضرورت ہے۔
جس دن یہ سمجھ میںآجائے گاتو بدلاؤ ضرور ائے گا۔ پرینکا گاندھی کا ویڈیو ان دنوں سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے ۔