لندن۔14 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) کیون پیٹرسن نے ٹویٹر پر از راہ مذاق کہا کہ وہ انگلینڈ کے نئے ہیڈ کوچ بننے کیلئے درخواست دیں گے۔ گزشتہ روز نئے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈریو اسٹراؤس کے ساتھ انٹرنیشنل مقابلوں میں واپسی کیلئے میٹنگ ناکام ہونے کے بعد انھوں نے ٹویٹر پر کہا : ’’کل جو سلوک میرے ساتھ ہوا، رات بھر اس بار ے میں سوچتا رہا؛ اب میں ہیڈ کوچ کے عہدہ کیلئے اپلائی کرنے والاہوں۔‘‘ گزشتہ روز اسٹراؤس نے کہا تھا کہ انگلش بورڈ پیٹرسن پر اعتماد نہیں کر سکتا، اس لئے انھیں ٹیم میں شامل نہیں کیا جا رہا ہے۔