نیالکل میں ناقص سڑکوں سے عوام کو مشکلات

نیالکل /4 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل کے مواضعات حدنور و ڈی گنگور نیالکل وڈی نعمت آباد چالکی اطراف کے علاقوں میں سڑکوں کی عدم تعمیر مرمت سے راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ نیالکل منڈل جانے والی سڑک کافی ناکارہ ہوچکی ہے ۔ جگہ جگہ گڈھے پائے جارہے ہیں جس کے باعث موثر سائیکل گاڑیوں بس آٹو کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اعلی عہدیادروں کو اس جانب کئی بار متوجہ کرنے کے باوجود موثر اقدامات کرنے سے قاصر ہیں ۔ صدر مدرس پرائمری اسکول حدنور نے سیاست نیوز کو بتایا کہ عہدیداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے مدرسہ کا تعمیری کام ٹھپ ہوچکا ہے ۔ عوام نے ضلع کلکٹر میدک راہول بوجا سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ عہدیداروں اور گتہ داروں کو تعمیری کاموں کی جلد از جلد تکمیل کرنے کی ہدایت دیں ۔