نیالکل ۔ 15 ۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل میں یم پی ٹی سی زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں 15 ایم پی ٹی سی کانگریسی امیدواروں میں 8 امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جس میں نیالکل کانگریس شیشی کلامنگی، لکشماریڈی ، مرزا پور بی سوامل ، ریجنتل میں سرینواس ریڈی ، مٹلہ کنڈ میں نرسما ، مامڑگی چندرا ماں ، چالکی سوچلنہ کململ وجئے لکشمی نے کامیابی حاصل کی اور تلگودیشم کیلئے 7 امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی جن میں ملگی سروندرہ ، انھوبو ، ریحانہ بیگم ، جی گروڑتی سے شکوتنلہ ڈپور موضع سے تری ولماں ، گنٹچی بسوا ایلیا، حدنور سنجو اماں ، ہوسلڈی کملماں نے جیت حاصل کی ۔ جبکہ ٹی آر ایس اور آزاد امیدواروں کا صفایا ہوگیا ۔ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میںکے سی آر کے جلسہ عام میں نیالکل منڈل کے تلگودیشم کے کئی امیدواروں و قائدین نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ زیڈ پی ٹی سی کے جشن سے کانگریسی امیدوار شارد ماں ، بھاسکر ریڈی نے 571 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ۔ نیالکل منڈل میں یم پی ٹی سی زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں تلگودیشم اور کانگریس کی کامیابی پر کارکنوں نے جشن منایا اور آتش بازی کی دونوں پارٹیوں کے جلوس میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔