نیالکل منڈل میں بنیادی سہولتوں کا فقدان

نیالکل /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل کے موضع وڈی میں بنیادی سہولتیں کی فقدان سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ موضع وڈی میں سڑکوں نالیوں کی عدم تعمیر کے باعث عوام کو کافی پریشان ہو رہی ہے ۔ گورنمنٹ اسکولس کے احاطہ میں کھلے میدان میں طالبات کیلئے دوپہر کا کھانا مڈ ڈے میلس تیار کیا جارہا ہے ۔ مدرسہ کے روبرو ناقص سڑک کے وجہ سے بارش کا پانی سڑک پر جمع ہو رہا ہے اور کچروں کی عدم نکاسی سے خنزیروں اور مچھروں کی بہتات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جس سے طالبات اور عوام میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہیں ۔ موضع وڈی کی عوام نے صحافیوں کو بتایا کہ پینے کے پانی کی ٹانکی کی عدم مرمت کے باعث پینے کا پانی گندے نالوں میںجمع ہو رہا ہے اور رات کے اوقات میں مسلسل برقی مسدود ہو رہی ہے ۔ سڑکوں کی عدم تعمیر سے بسوں آٹو موٹر سائیکل گاڑیوں راہگیروں کو جانے میں کافی دشواریاں ہو رہی ہیں ۔ عوام نے بتایا کہ اس ضمن میں کئی بار سرپنچ پنچایت سکریٹری کو توجہ دہانی دینے کے باوجود سڑکوں کی تعمیر کا کام جوں کا توں ہی ہیں۔ اعلی عہدیداروں کے خلاف ایم پی ڈی او بسواپا کو بھی متوجہ کرنے کے باوجود موثر اقدامات کرنے سے قاصر ہیں ۔ عوام نے اس ضمن میں خصوصی دلچسپی لینے ضلع کلکٹر میدک راہول بوجا سے مطالبہ کیا ۔