نیالکل۔2اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم پی ڈی او نیالکل منڈل راج شیکھر کے بموجب نیالکل میں ایم پی ٹی سی ‘ زیڈ پی ٹی سی 6 اپریل کو منعقد شدنی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی رائے دہی کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہے جس میں 16کانگریسی امیدوار ‘ تلگودیشم سے 14‘ ٹی آر ایس کے 6‘ بی جے پی 2‘ سی پی آئی ایم ‘ ایم آ:ی ایم کے آزاد 2امیدوار انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کررہے ہیں ۔ نیالکل منڈل میں جملہ 55پولنگ اسٹیشن قسمت آزمائی کررہے ہیں ۔ نیالکل منڈل میں 6اپریل کو تمام رائے دہندگان نے ایم پی ٹی سی ‘ زیڈ پی ٹی سی کیلئے انتخابی مقامات کا دورہ کیا اور پولنگ اسٹیشن میں برقی سربراہی ‘ صفائی اور پولیس کا معقول بندوبست کیا جائے گا ۔ انتخابات کے موقع پر کسی بھی پارٹی قائدین کی جانب سے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ۔ زیڈ پی ٹی سی کانگریس امیدوار کے شاردا ‘ تلگودیشم پارٹی سے چندراماں ‘ ٹی آر ایس سے سری لتا ‘ سی پی آئی ایم سے سروجا ‘ اے ایس یپ سے زہرہ‘ بی جے پی سے سنگیتا میدان میں ہیں ۔