نگینوں کے تاجر کو لوٹنے والے رہزن گرفتار

حیدرآباد یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) چارمینار پولیس نے نگینوں کے تاجر دنیش سونی کو لوٹنے والے تین رہزنوں کو گرفتار کرنے میںکامیابی حاصل کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے گوتم اور اس کے دو ساتھیوں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ دنیش سونی کو لوٹ کر اپنے آبائی مقام اڈیشہ فرار ہونے کی کوشش میں تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے گوتم کے قبضہ سے ایک ریوالور بھی برآمد کرلیا جو نگینوں کے تاجر کو دھمکانے کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔