حیدرآباد۔ 25 نومبر (پریس ریلیز) سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی نے ہندوستانی باکسر نکہت زرین کو رواں برس سربیا میں منعقدہ گولڈن گلو ورلڈ اوپن چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر تہنیت پیش کی اور اس موقع پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کیلئے سنہری فتوحات حاصل کرنے والی باکسر نکہت کو 50 ہزار روپئے بھی دیئے۔ اس موقع پر سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے سکریٹری مسٹر ظفرجاوید نے نکہت کو بین الاقوامی سطح پر بہتر مظاہرہ کرنے پر مارکباد دینے کے علاوہ 50 ہزار روپئے کا چیک ان کے حوالہ کیا۔