نڈال کا فائنل میں جوکووچ سے مقابلہ

میامی۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک رافل نڈال کا کل سونی اوپن کے فائنل میں عالمی نمبر دو سربیائی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ سے مقابلہ ہوگا جیسا کہ دونوں کھلاڑیوں کے سیمی فائنل مقابلوں میں حریف کھلاڑیوں نے کھیل سے دستبرداری اختیار کی ۔ نڈال کو ایک گیند کھیلے بغیر ہی فائنل میں رسائی کا موقع اُس وقت مل گیا جب سیمی فائنل کے ان کے حریف ٹامس برڈچ نے پیٹ کی تکلیف کے باعث مقابلے سے دستبرداری اختیار کی۔ دوسری جانب جوکووچ کو فائنل میں اسی طرح رسائی کا موقع اُس وقت ملا جب ان کے حریف کھلاڑی جاپانی کائی نشیکوری میں پیر کی تکلیف کے باعث مقابلہ سے دستبرداری برداشت کی کیونکہ کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر کے خلاف کامیابی کے دوران ہی انہیں اس تکلیف کی شکایت تھی ۔