نڈال نے بارسلونا اوپن جیت لیا

اسٹٹ گارٹ ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیرولینا پلسکووا نے امریکی حریف کوکو ویندیویگھے کو راست سٹوں میں شکست دے کر سال کا پہلا خطاب حاصل کرلیا۔ چیک جمہوریہ سے تعلق رکھنے والی اسٹار نے پورشے گراں پری کے فائنل میں ایک گھنٹے اور 56 منٹ کے مقابلے میں فتح اپنے نام کی۔ کامیابی پر انہیں ٹرافی کے ساتھ سرخ رنگ کی خوبصورت کار بھی انعام میں ملی۔ دوسری جانب عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن خطاب بھی اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں انہوں نے یونان سے تعلق رکھنے کم عمر اسٹیفانوس اسٹسیپاس کو 6-2 اور6-1 سے مات دی۔

Leave a Comment