نڈال نے اٹالین اوپن جیت لیا

بارسلونا ۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اسپین کے عالمی نمبر ایک رافل نڈال نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کا خطاب آٹھویں مرتبہ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے فیصلہ کن مقابلے میں جرمنی کے دفاعی چیمپئن الیگزینڈر کو شکست دی ۔اٹالین ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں نڈال اور دفاعی چیمپئن الیگزینڈر میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ ہسپانوی اسٹار نے پہلا سیٹ 6-1 سے جیتا۔جرمن حریف نے واپسی کرتے ہوئے دوسرے سٹ میں 6-1 سے فتح حاصل کر کے مقابلہ برابر کر دیا، بارش کے باعث کھیل کو کچھ دیر روکنا بھی پڑا۔ تیسرے سٹ میں ایک مرتبہ پھر نڈال کا پلڑا بھاری رہا، انہوں نے 6-3 سے کامیابی حاصل کر کے آٹھویں مرتبہ ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔